میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی سنگین رخ اختیا ر کرچکی ہے، خرم شیر زمان

منگل 20 نومبر 2018 19:58

میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی سنگین رخ اختیا ر کرچکی ہے، خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سندھ کی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا منہ چڑا رہی ہے۔ میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی سنگین رخ اختیا ر کرچکی ہے۔

ڈاکٹرز بھاری تنخواہیں وصول کرتے ہیں لیکن ذاتی کلینک کی دکان بڑھانے میں لگ جاتے ہیں۔ طبی عملہ مریضوں سے ناروا سلوک کرتا ہے اور اپنے مریضوں کو لانے والے ہسپتال سے خود مریض بن کر جاتے ہیں۔ شعبہ تعلیم کا حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اسکولوں اور کالجز میں تعلیم پانے والے طلبہ و طالبات بھاری تعداد میں فیل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑے بڑے دعوے کرنے والی پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہے۔

آج کے جدید دور میں بھی متعدد اسکول پینے کے پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔ طلبہ کو اگر سندھ حکومت بنیادی سہولیات نہیں د ے گی تو وہ پڑھ لکھ کر ملک کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں۔ ہماری نسلوں کا محفوظ مستقبل علم سے مشروط ہے۔ جو قومیں علم حاصل نہیں کرتیں، تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ سندھ میں 40لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ سندھ میں پوری ایک نسل جہالت کے اندھیروں میں ڈوب رہی ہے۔ تحریک انصاف صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سندھ حکومت سے واضح مثبت اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں