ملک میں کاروبار کرنے والوں کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوگا، بہت جلد مشکل وقت سے نکل آ ئینگے

وزیراعظم عمران خان کاکراچی میں ایف پی سی سی آئی اور معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اتوار 9 دسمبر 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے والوں کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئینگے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور معروف کاروباری شخصیات کے وفود نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کرنے پر بھر پور توجہ ہے، کاروبار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی پوری مالیاتی ٹیم آپ کے سامنے بیٹھا کر آپ کے مسائل سننے آیا ہوں تاکہ فوری حل نکالا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سیکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ کرینگے، مقصد غربت کا خاتمہ ہے، پورے ملک میں مساوی ترقی چاہتے ہیں، پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئینگے، ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف سرمایہ کار دوست ماحول کی ضرورت ہے۔ وفد نے دیگر تجاویز پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا جن پر وزیر اعظم نے وزراء کی موجودگی میں فوری ھدایت جاری کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں