سعودی عرب سے جلد فنڈ مل جائیں گے، گورنراسٹیٹ بینک

سعودی عرب سے ایک ماہ کے اندر فنڈزآنا شروع ہونے تھے،ہماری ٹیم وہاں موجود ہے،سعودی عرب سے آئندہ ماہ مئوخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع ہوگی۔گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 دسمبر 2018 17:19

سعودی عرب سے جلد فنڈ مل جائیں گے، گورنراسٹیٹ بینک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر2018ء) گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے جلد فنڈ مل جائیں گے، سعودی عرب سے ایک ماہ کے اندر فنڈزآنا شروع ہونے تھے،ہماری ٹیم وہاں موجود ہے،سعودی عرب سے آئندہ ماہ مئوخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع ہوگی۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر شارٹ ہوتواسٹیٹ بینک بھی خریداری نہیں کرتا۔

گزشتہ برس جاری کھاتوں میں خسارہ 19ارب روپے تھا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک 60لاکھ ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوئی۔کسی انفرادی اکاؤنٹ ہولڈر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب سے جلد فنڈ مل جائیں گے۔ سعودی عرب سے ایک ماہ کے اندر فنڈزآنا شروع ہونے تھے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منتقلی کیلئے ہمار ی ٹیم سعودی عرب میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے آئندہ ماہ مئوخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع ہوگی۔ دوسری جانب گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی1کھرب5ارب27 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.35فیصدزائد جبکہ79.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔بدھ کو کاروبار کا آغازملے رجحان میں ہوا۔

تاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دبائو کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس38132کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب توانائی،کیمیکلز،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیںخریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس کی 38300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس544.51 پوائنٹس کمی سی38307.44پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں