پاکستان کوسٹ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں 38 ریکروٹ بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی پروقار تقریب

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان کوسٹ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں 38 ریکروٹ بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، پریڈ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا تھے جبکہ مسلح افواج کے اعلی افسران معززین علاقہ اور زنگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اشخاص اور پاس آ?ٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم فرما کر ان کی حوصلہ افزائی کی ، مہمان خصوصی نے پریڈ سے خطاب کیا اور پاس آئوٹ ہونے والے ریکٹروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پر کیا جاتا ہے جو بیک وقت سمندر اور زمن پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے جو اس کو دیگر نیم فوجی اداروں سے ممتاز کرتا ہے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس پر یہ اداہ بلاشبہ تعریف کا مستحق ہے ، مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک قوم ہیں اور سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں ، خواہ ہمارا تعلق پاک فوج، نیوی ، ایئر فورس ، رینجرز ، ایف سی ، اے ایس ایف ، پولیس اور پاکستان کوسٹ گارڈز سے کیوں نہ ہو ، آج ان تمام اداروں کے آفیسرز کی موجودگی ہماری اس قومی یگانگت اور اتحاد کا مظہر ہے ، خطاب کے بعد پاس آ?ٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ، آخر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پاکستان آرمی سے جدید تربیت یافتہ انسداد دہشتگردی کے دستے نے ہتھیار اور بغیر ہتھیار کے اپنے دفاع کا عملی مظاہرہ پیش کیا جس میں دہشتگردوں کے اچانک حملے پر فوری رد عمل بھی شامل تھا ، اس پریڈ میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جن میں پاس آ?ٹ ہونے والے ریکروٹس کے عزیز واقارب بھی شامل تھے ، جنہوں نے پریڈ کے ہر مرحلے پر ریکروٹکس کو دل کھول کر داد دی اور انکے اعلی پیشہ وارانہ کردار اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں