الیکشن کمیشن نے پی ایس 94 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا،

پولنگ 24جنوری کو ہوگی

پیر 17 دسمبر 2018 14:10

الیکشن کمیشن نے پی ایس 94 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پی ایس94پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری 2019کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے۔متعلقہ حلقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز احمد کلہوڑو کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری 2019 کو ہوگی۔انتخابات میں اب تک 28 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جاچکی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدرواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں