الیکشن کمیشن نے پی ایس 94 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

پیر 17 دسمبر 2018 20:40

الیکشن کمیشن نے پی ایس 94 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے پی ایس 94 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پولنگ 24 جنوری کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ متعلقہ حلقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی پرویز احمد کلہوڑو کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 24 جنوری 2019ء کو ہو گی۔ انتخابات میں اب تک28 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدرواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں