خرم شیر زمان کل) آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کریں گے

الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں،رہنما پی ٹی آئی

بدھ 19 دسمبر 2018 20:05

خرم شیر زمان کل) آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کل(جمعرات) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان جائیداد چھپانے پر آصف زرداری کو نا اہل قرار دیے جانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔آج شام تک تمام دستاویزی ثبوتوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔خیال رہے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، لیکن انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں