پاکستان رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،ڈکیت، جرائم پیشہ اور منشیات فروش سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت، جرائم پیشہ اور منشیات فروش سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے، اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیہ کے مطابق محمود آباد اور بلوچ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے 5 ملزمان عمیر علی، نور حسن، عبدالرحمن صدیقی، سید عمیر علی اور دلدار حسین کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرکے مفرور ملزم فیروز خان کو گرفتار کرلیا جبکہ منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ملزم زبیر خان کو رینجرز نے گڈاپ ہی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں