پاکستانی معیشت،کئی مہینوں بعد اچھی خبریں آںے لگیں

ڈالر سستا ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 مئی 2019 11:57

پاکستانی معیشت،کئی مہینوں بعد اچھی خبریں آںے لگیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2019ء) :مہنگائی کے طوفان اور خراب معاشی حالات میں اب اچھی خبریں ملنے لگی ہیں،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارہ کے آغاز سے ہی مثبت رحجان موجود ہے۔ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100انڈیکس 559 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔جب کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 3 4 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔جب کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھائو کے باجوود مجموعی طور پرکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا،حکومتپاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 60.34فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑروپے سے زائدبڑھ گیااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت83.11فیصدزائدرہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں