نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے ،عمران خان

منصوبے سے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع ملیں گے جبکہ روز گار میں اضافے سمیت صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا، و زیراعظم

جمعہ 24 مئی 2019 22:19

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے ،عمران خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے اس منصوبے سے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع ملیں گے جبکہ روز گار میں اضافے سمیت صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ میں ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزراء علی زیدی ، فیصل واوڈا اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے شرکت کی، اجلاس میں بڑے شہروں میں کم آمدنی والے افراد گھروں کے لئے مختلف منصوبے شروع کرنے پر غور کیا گیا عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کے اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے منصوبوں کے آغاز سے نوجوانوں کو کاروبار اور روز گار ملے گا اور متعدد صنعتوں کو فروغ بھی ملے گا اس منصوبے سے معیشت کا پہیہ بھی چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ اس ضمن میں شراکت دار بنے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں