ثانیہ نشتر کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز سے کراچی میں کھلی کچہری
ہفتہ 18 جنوری 2020 20:09
(جاری ہے)
ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم مستحق لوگوں کو بالکل نہیں نکال رہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھ ہزار کی رقم قسطوں میں دیں اور ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں دو ہزار ملیں گے۔
ہر بہن کا ایک بینک اکائونٹ بھی ہوگا۔ اس بینک اکائونٹ کے لیے خاص اقدامات کئے ہیں۔ اب خواتین اے ٹی ایم کے ذریعے بھی پیسے لے سکتی ہیں۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ میں برقعہ پہن کر اکثر بینیفشریز کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں نکلتی ہوں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب کرپشن پر خاص کریک ڈان ہوگا۔ گریڈ سترہ کے چار افسران کل سسپینڈ ہوئے ہیں۔ بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بینفشری بنے ہوئے تھے۔ گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے۔ اس میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ اسی دن سے ہم نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔ ملوث افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں گے۔ دیگر صوبوں اور محکمہ کے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خلاف ان کے صوبائی حکومتیں کاروائی کریں گی۔ تمام صوبائی ملازمین کی فہرست صوبوں کے چیف سیکرٹری کو بھیج دی ہیں۔گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے۔ گذشتہ روز بی آئی ایس پی سے گریڈ17کیچار افسر کو نکالا ہے، چار لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرادیے ہیں، دو مزید افسران کی انکوائیری جاری ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم دن رات کوشش کررہے ہیں۔ مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے ہم احساس پروگرام میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف پروگرام کر رہے ہیں۔ ہمارا ہدف ہے کہ کفالت پروگرام جو غریب خواتین لیے ہو، یہ کفالت پروگرام آگے چل کر ان خواتین کو بہت فائدہ دے گا۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہمارے لئیے غریب خواتین اہم ہیں۔ ہم آپ کے مسائل سننا چاہتے ہیں کیونکہ اسطرح ہر پروگرام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہمارا مقصد ہے۔اللہ پاک جس کو ذمہ داری دیتا ہے وہ بہتر ہی ہوتا ہے۔ اس لئے وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ جوپسماندہ علاقوں کے لوگ ہیں ان کی مدد کی جائے۔ پہلے مستحق کو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ پیسے کب آنے ہیں۔ اب وہ معلومات رکھ سکیں گے۔ اب انگوٹھا لگانے سے مستحق عورت کا بینک اکائونٹ کھل جائے گا اور جوعورت بچت کرنا چاہے کرسکے گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ وزیر اعظم دن رات کوشش کررہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ غریب اور حقدار لوگوں کے لئے اقدامات لیں اور وظیفے کی رقم میں اضافہ کریں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا مقصود ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار