مقتولہ ایم پی اے شہناز انصاری کی بیٹی کا سیاست میں آنے کا اعلان

ماں کا مشن آگے چلانا چاہتی ہوں،بہادر ماں کی طرح غریب عوام کی خدمت کر کے ملک کا نام روشن کروں گی۔ ڈاکٹر فاطمہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 فروری 2020 10:59

مقتولہ ایم پی اے شہناز انصاری کی بیٹی کا سیاست میں آنے کا اعلان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2020ء) مقتولہ ایم پی اے شہناز انصاری کی بیٹی نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔فائرنگ کا واقع جائیداد کے تنازع پر پیش آیا تھا۔ مقتول رکن سندھ اسمبلی کو کوشہروفیروز میں سپردخاک کیا گیا تھا۔ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قتل کیس میں پولیس نے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں،مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

اب مقتولہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کی بیٹی ڈاکٹر فاطمہ نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔نوشہرو فیروز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں کا مشن آگے چلانا چاہتی ہوں،پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی رہنماؤں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

اپنی بہادر ماں کی طرح غریب عوام کی خدمت کر کے والدہ کا نام روشن کروں گی۔

جب کہ رکن سندھ اسمبلی مقتولہ شہناز انصاری کے شوہر حمید انصاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود میری بیوی کوقتل کردیا گیا، چار روزقبل ایس ایس پی کو سکیورٹی کیلئے درخواست دی تھی، سکیورٹی دی جاتی تو قتل کی واردات نہ ہوتی،میری بیوی کو بیدردی سے قتل کیا گیا، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے اپنی بیوی رکن سندھ اسمبلی مقتولہ شہناز انصاری کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا کہ چار روز قبل ایس ایس پی سکیورٹی کو تحفظ دینے اور سکیورٹی دینے کیلئے درخواست دی تھی لیکن عمل نہیں کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی مقتولہ شہناز انصاری نے تحریری خط وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی ، اور سیشن جج نوشہروفیروز کوبھی ارسال کیا گیا تھا۔

مقتولہ شہناز انصاری نے گزشتہ دنوں سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی کوبھی خط بھی لکھا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں