اہلخانہ نے کورونا کے شبہ پر نوجوان کا بستر گھر کے باہر لگا دیا

مزدور کراچی سے آبائی گاؤں ٹیکسی میں آیا تھا،کورونا کی علامات پائی گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اپریل 2020 13:39

اہلخانہ نے کورونا کے شبہ پر نوجوان کا بستر گھر کے باہر لگا دیا
کراچی( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اپریل2020ء) کراچی سے واپس آنے والے مزدور میں کورونا وائرس کا امکان ظاہر ہونے پر گھر والوں نے اس کا بستر گھر سے باہر درخت کے نیچےلگا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔آئے روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کھپرو میں کورونا وائرس کے خوف کی لہر چھائی ہوئی ہے۔

نواحی گاؤں کھائی میں کراچی سے مزدوری کرنے والے نوجوان علن مری میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی۔اطلاع ملنے پر میڈیا والے نوجوان کے پاس پہنچ گئے۔جس پر نوجوان علم مری نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے کراچی میں وقفے وقفے سے بخار ہو رہا تھا۔کل ٹیکسی میں کھپرو آ گیا۔رات طبیعت خراب ہونے پر صبح گھر والوں نے گھر کے باہر درخت کے نیچے میرا بستر لگا دیا۔

(جاری ہے)

میں بخار کی دوا استعمال کر رہا ہوں۔جب کہ کھپرو کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے اس حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70ہزار تک پہنچ گئی ہے، اٹلی میں15887، سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے، بھارت میں وائرس سے 118 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک افراد 1205091متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 264838افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکا میں 9618 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے اٹلی میں 15887 اور سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یورپی ملک فرانس میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8078 ہوگئی ہے۔فرانس کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برطانیہ میں اب تک 4934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ روز امریکہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 1169 اموات ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں پہلے ہی ہنگامی اقدامات کا اطلاق 30 اپریل تک کیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں