ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا وزیراعظم عمران خان کے نام کھلا خط
وزیراعظم دورہ امریکہ میں امریکی انتظامیہ کے سامنے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھائیں ،رہنما عافیہ موومنٹ
جمعہ 18 ستمبر 2020 17:07
(جاری ہے)
دو سال پہلے ، اللہ تعالٰی نے آپ کو اپنا وعدہ پورے کرنے کا وہ مقام عطا کردیاہے جس میں آپ کے ہم منصب پہلے ناکام ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے لکھا کہ اگرچہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے اب تک عوامی سطح پر آپ کے تاثرات نہیں سنے ہیں مگر میں یہ دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اس سے زیادہ ہمت اورتوفیق عطا فرمائے جس جرات اور جوش کا اظہار آپ نے اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز کے موقع پر کیا تھا۔
قدرت کی طرف سے سخت مشکلات میں آپ کو بہت سی کامیابیوں سے نوازا گیا ہے ، آپ کبھی اپنے مقاصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔میں دعا کرتی ہوں کہ ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا آپ کا واضح ہدف آپ کی توجہ کا مرکز بنے جیسا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا حصول ، شوکت خانم اسپتال کا قیام اور اب پاکستانی قوم کی رہنمائی آپ کا ہدف ہے۔عافیہ کا ناحق قید ہونا ایک بہت بڑا بوجھ ہے ، گذرنے والا ہرلمحہ بے عزتی اور شرمندگی لانے کا باعث ہی بنے گا۔ مجھے یقین ہے اگر آپ کی والدہ حیات ہوتیں تو وہ عافیہ کی وطن واپسی پر راضی ہوتیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے مزید لکھا کہ جناب وزیر اعظم ، آپ عالمی وبائی مرض کے سال میں امریکہ کے ایک اور دورے پر جارہے ہیں ، میں امید کرتی ہوں کہ آپ کو یہ معلوم ہی ہوگا کہ ڈاکٹر عافیہ کو کووڈ- 19 سے متاثرہ امریکہ کی بدترین جیل میں قید رکھا گیا ہے۔قوم بخوبی جانتی ہے کہ آپ کو امریکہ کے نئے مطالبات پر مبنی ایک اور’’ڈو مور‘‘ لسٹ سونپ دی جائے گی یا ملک کو ذلت آمیز امداد یامحکوم بنانے والے قرضوں کے لالچ میں جکڑ لیا جائے گالیکن میں امید کرتی ہوں کہ آپ وہ کریں گے جو اب تک کسی دوسرے پاکستانی رہنما نے نہیں کیا ہے۔ پاکستان کو درپیش مسائل کے بارے میں ، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کواہم ترجیح حاصل ہوگی بات کی جائے گی۔آپ تو ایک ایٹمی قوت کے حامل ملک کے رہنما ہیں جبکہ غیر ریاستی قوت ہونے کے باوجود طالبان اپنے قیدی واپس لینے کے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔اللہ آپ کو یہاں بھی چمپیئن بننے کی جرات عطا کرے جس کی امید آپ کے حامی رکھتے ہیں۔آخر میں ، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ، جس طرح آپ ہمارے سامنے ارطغرل غازی کا کردار لائے اور جس طرح ہماری تاریخ میں محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی یا معتصم باللہ کے شاندارکردار موجود ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم بحیثیت قوم ان تاریخی شخصیات کے کارناموں کے سائے سے نکل کر اور اپنے دور میں نئے ہیروز اور کارنامے تخلیق کرکے ایک باوقار قوم بن جائیں۔آپ کو رحمت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نئی نسل کی رہنمائی کا موقع مل رہا ہے۔اس موقع سے فائدہ حاصل کرنے کا انتخاب آپ کا اپناہوگا جبکہ نتائج اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کووطن لانا ایک کارنامہ ہے جو کہ عام پاکستانی کی اپنے قائدین کی نظر میں کس قدر اہمیت ہی کو ظاہر کرے گا۔بیٹی، قوم کی روح ہوتی ہے اور عافیہ قوم کی بیٹی ہے ، اللہ آپ کی رہنمائی کرے اور ہماری قوم کو اپنے دشمنوں سے محفوظ رکھے اورقوم کے ان تمام لوگوں اور رہنماؤں کو ہدایت دے جن کے دلوں میں اخلاص ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم عمران خان سے امریکہ روانگی سے قبل ملاقات کیلئے مختصر سا وقت بھی مانگا ہے تاکہ وہ ویزاعظم کے سامنے وضاحت کر سکیں کہ اب عافیہ کووطن واپس لانا کتنا سادہ عمل بن چکا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی