آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے بانی و قائد ملک حسیب خان کی دوسری برسی 26 ستمبر کو ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں منائی جائیگی

جمعہ 25 ستمبر 2020 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے بانی و قائد سابق چیئرمین و صدر ملک حسیب خان مرحوم کی دوسری برسی 26 ستمبر کو ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور تعزیتی اجتماع منعقد کیے جائیں گے۔ جس میں ان کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

پشاور میں کونسل ہال میں مرکزی صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملک نوید اعوان کی صدارت میں تعزیتی اجتماع ہوگا۔ جبکہ مردان، تخت بائی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور دیگر اضلاع میں صوبائی چیئرمین فیڈریشن سوار خان صوبائی جنرل سیکریٹری ظہیر احمد شیخ اور دیگر کی صدارت میں اجتماعات ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں گجرانوالہ میں مرکزی جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں کی زیر صدارت، لاہور میں لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں مرکزی نائب صدر گل نواز سواتی کی زیر صدارت، گجرات، ڈیرہ غازی خان، پاک پتن، ملتان، راولپنڈی، اٹک اور دیگر اضلاع میں مرکزی اور صوبائی رہنمائوں میاں یاسین وٹو، محمد ریاض، ساجد بھٹہ، رائو علی رضا خان، رمضان دانش، ملک امجد حسین، علی حمزہ وٹو، شاہد رضا کی زیر صدارت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صوبائی چیئرمین غلام نبی کاکڑ، صدر جان محمد جتک، جنرل سیکریٹری محمد عالم سموں کی زیرصدارت اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جبکہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کا تنظیمی اجلاس بروز ہفتہ 26 ستمبر کو کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جارہا ہے۔

دوسرے سیشن میں بانی قائد آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملک حسیب خان کی دوسری برسی کا اجتماع ہوگا جس سے صوبائی رہنما و عہدیداران خطاب کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں