جامشورو،سی ٹی ڈی اور رینجرز کامشترکہ آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد گرفتار

پیر 19 اپریل 2021 13:15

جامشورو،سی ٹی ڈی اور رینجرز کامشترکہ آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد گرفتار
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہاہے کہ جامشورو میں کئی روز سے جاری سی ٹی ڈی اور رینجرز کا آپریشن گزشتہ رات مکمل ہوگیا، گرفتار کیے جانے والے 5 میں سے 2 ملزمان ٹی ٹی پی حملوں کیلئے خودکش جیکٹ فراہم کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جامشورو کے قریب آپریشن میں 5دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں، دہشتگردوں کا سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے کا پلان تھا،انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی کر لی تھی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے ٹریننگ سینٹر کی فوٹیج بھی بنا رکھی تھی، گرفتار دہشتگردوں میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں اور ان سے 2 خودکش جیکٹ، پولیس یونیفارم، اسلحہ برآمد ہوا ہے۔عمر شاہد کے مطابق دہشتگرد ٹی ٹی پی حملوں کیلئے خودکش جیکٹ فراہم کرتے تھے، یہ دہشتگرد افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سیل پر کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا،یہ نیشنل لیول کا پروجیکٹ تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں