پیپلز پارٹی کی کارکنان کو مہنگائی اور گیس بحران پر وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت

حکومت نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی ہے جس کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، نثار کھوڑو کارکنان بلاول بھٹو کی اپیل پربجلی گیس بحران پیٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے تیاررہیں عوام اس کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،ہم اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کومسترد کرتے ہیں، اجلاس سے خطاب

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کراچی سمیت صوبہ بھرکے کارکنان کو پٹرول بجلی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور گیس بحران پیدا کرنے پروفاقی حکومت کے خلاف پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر احتجاجی مظاہروں کی تیاری کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ موجودہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق غصب کر رہی ہے،عوامی طاقت سے حکومت کے تمام ارادے خاکے میں ملادیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثاراحمد کھوڑو،پیپلزپارٹی کراچی کے صدرصوبائی وزیرسعید غنی،سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جاوید ناگوری دیگرنے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلزپارٹی کراچی کے عہدیداروں، رہنمائوں مرزامقبول،نعمان شیخ،راجہ رزاق، سردار خان، آصف خان،ذوالفقارقائمخانی،شاہدہ رحمانی،ساجد جوکھیو،خلیل ہوت،جاوید شیخ،ظفرصدیقی،اقبال ساند،راشدخاضخیلی،قاضی بشیرایڈوکیٹ،علی احمد ، کرم اللہ وقاصی دل محمد ، عدیل شیخ اورضلعی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تحت ووٹرزلسٹوں کے تصدیقی عمل، 27دسمبرکو شہید بے نظیربھٹو کی برسی کی تیاریوں اورملک میں مہنگائی معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی تحریک سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدرنثاراحمد کھوڑو نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی ہے جس کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،عوام اس کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،ہم اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کومسترد کرتے ہیں اوراسے عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے اوران فیصلے کو سڑکوں اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

صوبائی وزیرسعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان بلاول بھٹو کی اپیل پربجلی گیس بحران پیٹرول اورگیس کی قیمتوں میں اضافے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے تیاررہیں،بلاول بھٹو کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک کی کال پرلبیک کہیں۔ انہوں نے پارٹی ذمہ داران کوہدایت کی کہ وہ اپنیاپنے علاقے میں ووٹرزفہرستوں کے تصدیقی عمل کومانیٹرکریں اورنئے ووٹرز کا اندراج یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے عملہ سے رابطہ کیا جائے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں انتخابی فہرستوں کے تصدیقی عمل کو ایک جماعت نے ہائی جیک کرلیا تھا،کارکنان اپنے اپنے علاقے میں انتخابی فہرستوں کو مفلوج بنانے کی ہرسازش کو ناکام بنادیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں