شہر قائد کی عدالت نے قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کو انتقال کے سات ماہ بعد بے گناہ قرار دے دیا

صائمہ کا انتقال گردے اور پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے دوران حراست جیل کے اندر ہوا ، مقدمے میں نامزد ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری ، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 20 جنوری 2022 19:05

شہر قائد کی عدالت نے قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کو انتقال کے سات ماہ بعد بے گناہ قرار دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20جنوری 2022) شہر قائد کی عدالت نے قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کو انتقال کے سات ماہ بعد بے گناہ قرار دے دیا، مقدمے میں نامزد ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 جنوری 2022 کو کراچی کی عدالت نے جرم نہ ثابت ہونے پر صائمہ فرحان نامی خاتون اور اس کے گھر کے دیگر 4 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا مگر افسوس کے صائمہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 7 مہینے گزر چکے تھے، صائمہ کا انتقال گردے اور پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے دوران حراست جیل کے اندر ہوا جہاں وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک قید رہی۔

ایف آئی آر میں رخسار کی والدہ شہناز نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا الزام لگا کر صائمہ اور اس کے خاندان کے چار دیگر افراد کا نام شامل کروایا جن میں نصرت ناز ۔

(جاری ہے)

(صائمہ کی بہن)، محمد علی اور زاہد علی (صائمہ کے بھائی) اور اسماء محمد علی (صائمہ کی بھابھی) شامل تھے۔مقدمہ میں سیکشن 302 اور 34 مجموعہ تعزیرات پاکستان کی سنگین دفعات شامل کی گئیں۔

کیس کے فیصلے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔یہ واقعہ 24 فروری 2019 کا ہے، جب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رخسار نامی خاتون کی اپنے گھر میں طبیعت خراب ہوئی اور دورانِ علاج وہ سول اسپتال کراچی میں انتقال کر گئی. جس کے بعد رخسار کے گھر والوں نے 35 سالہ صائمہ اور اس کے گھروالوں پر قتل کا الزام لگایا۔

صائمہ رخسار کی دوست تھی اور اسے دینی تعیلمات بھی دیتی تھی۔رخسار کی والدہ نے صائمہ اور اس کے گھر والوں کیخلاف ایف آئی آر کٹوانے کیلئے پولیس کو درخوست دی مگر ایس ایچ او لیاقت آباد پولیس اسٹیشن اور اس کے بعد ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔جس کے بعد 12 ستمبر 2019 کو عدالت کے حکم نامے سے ایف آئی آر درج کی گئی۔ ا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں