وزیرخزانہ کا بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز

اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیاگیا ہے، وزیر خزانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 23:13

وزیرخزانہ کا بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھارت سے تجارت کی بات پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرناہوں گے تاہم بھارت سے تجارت کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان پیکج 7 ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردیاگیا ہے، 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کو سستی اشیا فراہم کررہے ہیں، کراچی کے بڑے مخیر حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے رقم دینے پر بات ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں