پاکستان کی خوشحالی اس کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور وقار سے منسلک ہے،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزدوروں کے عالمی دن پر روٹی، کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ
منگل 30 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وہ تمام حقوق بحال کیے جو ایک آمر نے مزدوروں سے جابرانہ طور چھین لیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے مختصر ادوارِ حکومت کے باوجود بھی پسماندہ طبقات کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے انتھک کاوشیں کیں اور بیشمار نوکریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے سابقہ دور حکومت کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)اور بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم (بی ای ایس او ایس)کے اجرا جیسے قابلِ تحسین اقدام اٹھائے گئے، جو عوام کی معاشی خوشحالی اور سب کے لیے روزگار کے یکساں مواقع کو فروغ دینے کے متعلق پارٹی کے غیر متزلزل عزم کے آئینہ دار ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لیبر پالیسی، بینظیر مزدور کارڈ اسکیم اور مزدوروں کے لیے فلیٹس کی تعمیر، سندھ کی عوامی حکومت کے قابلِ تحسین اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ اور بلوچستان میں قائم صوبائی حکومتیں بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر کسان کارڈ جیسے پروگراموں کے ذریعے محنت کش طبقے کو معاشی رلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں اس وقت بھی مزدور طبقے کو بیشمار چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے مزدوروں کو بڑھ چڑھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کی اپیل کی، کیونکہ یہ ہی وہ واحد جماعت ہے جو محنت کشوں کے مقاصد کی بھرپور حمایت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستقبل میں مزید ایسی قانون سازی و اصلاحات متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا، جو پاکستان پیپلز پارٹی کی محنت کش طبقے کے لیے اس کی بھرپور حمایت اور محافظ کی حیثیت کے عین مطابق ہوں گی۔ انہوں نے اپنی جماعت اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی محنت کشوں کو قرار دیتے ہوئے یہ عہد کیا کہ ان کی جماعت استحصال کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل اور محنت کشوں کے لئے امید و اتحاد کا کردار ادا کرتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہیٹ ویو کے باوجود سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
’’شیرنی کا بچہ‘‘ ازلان اور وریشہ نے اپنی بیٹی کی منہ دکھائی کردی
پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف، مسابقتی کمیشن نے کیس کی سماعت ..
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف
کراچی ، بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شوہرنے خودکشی کرلی
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
کے الیکٹرک کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک
سندھ میں بدامنی ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی 29 مئی کو کراچی میں کل جماعتی کانفرنس طلب کر لیا
اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے ..
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ہیلی کاپٹرحادثے میں ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد میرپورخاص کے لیے باعث اعزاز ہے، سید ذوالفقار ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہاولنگر، دونوں ٹانگوں سے معذور خاتون کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشان بنانے کا دلخراش واقعہ
-
چوہدری پرویز الہٰی نو مئی کے 20 نئے مقدمات میں نامزد
-
لاہور،چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت اور اے سی بند ہونے پر جھگڑا،لواحقین کے تشدد سے 2ڈاکٹرز سمیت6زخمی
-
کوئی کسی کی طرف سے پریس کانفرنس کرتا ہےتو کرتا رہے کوئی فرق نہیں پڑتا، جسٹس محسن اختر کیانی
-
گندم سکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
بورے والا کے قریب مسافر کوچ اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک شخص جانبحق، سات زخمی
-
9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف
-
شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل
-
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے باہر نکالیں،علیمہ خان
-
ہتک عزت قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان