نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ

جمعرات 9 مئی 2024 22:50

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے مالی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریبا 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا جس میں سے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینے میں شامل ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی اداروں سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں