اسلامی یکجہتی کونسل 25جنوری سے عشرہ یکجہتی کشمیرمنائیگی، علامہ فریدی

ہفتہ 23 جنوری 2021 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) اسلامی یک جہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے اسلامی یک جہتی کونسل کے تحت 25جنوری سے 5فروری عشرہ یک جہتی کشمیر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں یعقوب احمد شیخ کی سربراہی میں رانا محمد ارشد عارف ، عبدالکبیر خان پر مشتمل تین رکنی پروگرام آرگنائیزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو عشرہ یک جہتی کشمیر کے پروگراموں کو ترتیب دے گی یہ بات انہوں نے اسلامی یک جہتی کونسل سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد پریس بریفنگ میںکہی علامہ فریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوںپر عملدرآمد میں ہے حکومت پاکستان سمیت پوری دنیا کو چاہئے کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں