پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہرمظاہرہ کرے گی،الیاس مغل

اتوار 30 اپریل 2017 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں عالمی مزدور ڈے کے موقع پر لیبر ونگ کے زیر اہتمام سیمینارز،کانفرنسز،ریلیاں اور اظہار یکجہتی مظاہرے ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے زیر اہتمام مزدوروں سے اظہار یکجہتی مظاہرہ دن 2بجے کراچی پریس کلب پر ہو گا ۔مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ کراچی کے صدر مشتاق صدیقی،صفدر قریشی،رائو کامران محمود سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ کے کارکنان اور مزدور بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں