کراچی، درخشاں پولیس کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب

ملزم ممتاز پانچ سالہ بچے شاہویز کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ ہے،ملازم کی مدد سے بچے کو اغوا کیا ،پولیس

جمعرات 19 جولائی 2018 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) کراچی میں درخشاں پولیس نے کارروائی کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے درخشاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی میں اغواکار اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ممتاز پانچ سالہ بچے شاہویز کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے بچے کا اغوا گھر کے ڈرائیور کی مدد سے کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی پولیس سے مقابلے میں مارے گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں