کراچی،70سالوں سے ملک میں صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں لیکن نظام تبدیل نہیں ہوا،سیف الدین ایڈوکیٹ

ْنظام حکومت اس قدر بوسیدہ ہوچکا ہے کہ اب اس میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے قانون سازی کرنے اور اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے محب وطن اور اسلامی ذہن رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کا اسمبلی میں پہنچنا اشد ضروری ہے، ڈپٹی سکریٹری جماعت اسلامی کراچی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری و متحدہ مجلس عمل حلقہ این اے 245کے نامزد امیدوار سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ70سالوں سے ملک میں صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں لیکن نظام تبدیل نہیں ہوا، نظام حکومت اس قدر بوسیدہ ہوچکا ہے کہ اب اس میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے ، قانون سازی کرنے اور اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے محب وطن اور اسلامی ذہن رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کا اسمبلی میں پہنچنا اشد ضروری ہے ،الحمد للہ ایم ایم اے کے تمام امیدوار دیانتدار ہیںجو نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ بلکہ ان پر پنامہ اور کرپشن کا کائی الزام نہیں ہے جبکہ مقابلے پر موجود تمام ہی امیدوار کسی نہ کسی حوالے سے عوام کے سامنے مجرم اور شرمندہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرنال بستی اور حید رآباد کالونی میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ایس 106کے نامزد امیدوار محمد اسلم غوری نے بھی خطاب کیا ۔کرنال بستی میں عوام نے پرجوش نعروں سے مجلس عمل کے امیدواروں کا استقبا ل کیااور ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچایا۔علاوہ ازیں سیف الدین ایڈوکیٹ اور اسلم غوری نے طارق روڈ ، کرنال بستی ، خداداد کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا۔

سیف الدین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کا مقابلہ لبرل قوتوں سے ہے ، ملک میں اس وقت دینی تشخص اور لادین نظریات کے درمیان جنگ جاری ہے ، ایم ایم اے نے امت مسلمہ کواپنے اتحاد کی بدولت ایک نعمت سے سرفرازکیا ہے، 25جولائی کو پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔سابقہ حکمرانوں نے عوام سے بنیادی ضروریات سلب کرلی ہیں ، عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں اور 25جولائی کو نا اہل اور کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے ’’کتاب‘‘ کے نشان پر مہرلگاکرمجلس عمل کو کامیاب بنائیں ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں