پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گبول ٹاو ن اور گلشن معمار کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان دانش احمد ، ولید ، رحمت ولی ، زبیر سلیم ، فرقان احمد اور بشیر احمد کو گرفتار کیا ، جو ڈکیتی ، اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گارڈن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منصور علی کو گرفتار کیا ، جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں