ْپی ٹی آئی کے وزرا قیاس آرائیوں سے اپنی نالائقوں پر پردہ پوشی نہیں کرسکتے،عاجز دھامراہ

احتساب اور تبدیلی کا نعرا لگانے والے اپنی صفوں میں موجود ڈاکوئوں، دہشت گردوں اور چپڑاسی کوکب قانون کے کٹہرے میں لائینگے، پیپلزپارٹی سندھ

بدھ 14 نومبر 2018 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا قیاس آرائیوں سے اپنی نالائقوں پر پردہ پوشی نہیں کرسکتے‘احتساب اور تبدیلی کا نعرا لگانے والے اپنی صفوں میں موجود ڈاکوئوں، دہشت گردوں اور چپڑاسی کو قانون کے کٹہرے میں کب لائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی گلیسی سے آئے ایلیئن ہے۔فیاض چوہان پہلے بتا دیں کہ وہ حکومت پنجاب کے ترجمان ہے یا چوہدری سرور کے کیونکہ پی ٹی آئی کے اپنے وزیراعظم اپنے وزرا کیلئے مضحر صحت بنے ہوئے ہیںاور اسکرین سے غائب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے قرضہ لینے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام کو غربت اور بے روزگاری سے نکالنے والوں نے غریب عوام کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔

عوام جانتی ہے کہ ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہ نکالنے والے کس طرح اعلیٰ ایوانوںتک پہنچے ہیں اور اگر غلطی سے پہنچ ہی گئی ہے تو اپنے وعدوں اور دعوئوں کی لاج رکھے ۔ پی ٹی آئی کی سیاست بھی 19ویں صدی کی انتقامی سیاست پر مبنی ہے اور یہ پیپلز پارٹی کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جھوٹوں کو گھر تک چھوڑا ہے اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی کے قائدین آگے بھی ان الزامات سے سرخرو ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں