ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

چپ تعزیہ، 12 ربیع الاول اور آئیڈیاز 2018ء کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ

جمعرات 15 نومبر 2018 23:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ایک اعلی سطح کا سیکورٹی اجلاس جمعرات 15 نومبر کو ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی/ اسپیشل برانچ، پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص چپ تعزیہ کے جلوسوں، 12 ربیع الاول اور دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چپ تعزیہ کے جلوسوں، 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقد کی جانے والی محافل اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس مقامات کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پربھی زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ رواں ماہ منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 جس میں اندرونِ اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں مندوبین کی آمد متوقع ہے کے لئے جامع سیکورٹی انتظامات سے متعلق حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن وا مان قائم رکھنے کے لئے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور دہشت گردی کی روک تھا م کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں