پورٹ قاسم اتھارٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین کی کامیابی

پی پی پی کراچی کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی لیبر یونین اور لیبر بیورو کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب ّپورے ملک کے مزدوروں کا پیپلز پارٹی کی مزدور دوست پالیسی پر بھر پور اعتماد ہے ۔سعید غنی مزدوروں کے حقوق جدو جہد پروان چڑھے گی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔حبیب الدین جنیدی،مرتضی بلوچ ،فیاض علی شاہ،اسلم سموں اور دیگر کا خطاب

جمعہ 19 اپریل 2019 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین کی کامیابی پورے ملک کے مزدوروں کا پیپلز پارٹی کی مزدور دوست پالیسی پربھر پور اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی پی پی کراچی ڈویژن کی جانب سے پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم اتھارٹی اور پیپلز لیبر بیورو کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ،صوبائی وزیر محنت مرتضیٰ بلوچ اور پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی ،جنرل سیکریٹری فیاض علی شاہ ،اسلم سموں ،حسین بادشاہ ،نور محمد جلبانی ،مرزا مقبول ،ذوالفقار خائم خانی ،سلیم سومرو اور آصف خان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے اپنے خطاب می مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے اور ملک کے مزدوروں کی خوشحالی پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم جز ہے ۔انہوںنے ملک کے تمام اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں سے کہاکہ وہ اپنے ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملکی معیشت اور ادارے کے ترقی میں مزدوروں کا کردار اہم ہے سعید غنی نے تمام اداروں کے محنت کشوں سے کہاکہ وہ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں اگر ادارے فائدے میں ہونگے اور ترقی کرینگے تو اس کا فائدہ براہ راست ادارے کے مزدوروں کو ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہاکہ جن اداروں میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین فتح حاصل ہورہی ہے وہاں کہ ذمہ دران انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں ،صوبائی وزیر محنت مرتضیٰ بلوچ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ہم نے گزشتہ کئی عرصے سے مزدوروں کے قبضہ شدہ فلیٹس کوخالی کراکر اُن کے حقیقی الاٹیز مزدوروں کے حوالے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر و سنیئر مزدور رہنماء حبیب الدین جنیدی نے کہاکہ پورٹ قاسم جیسے وفاقی ادارے میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین کی کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہے اب مزدوروں کے حقوق کی جدو جہد پروان چڑھے گی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

جنرل سیکریٹری فیاض علی شاہ نے کہاکہ مزدوروں کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ان کی حقیقی جماعت ہے ،پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموںنے کہا کہ پورٹ قاسم کے مزدوروں نے اپنے اتحاد سے نہ صرف پیپلز پارٹی کی سیاسی جدوجہد پر اعتماد کیا ہے بلکہ PTIکی وفاقی حکومت کو شکست فاش دیا ہے استقبالیہ تقریب میں جاوید شیخ ،لیاقت مگسی ،رحمت اللہ سرکی ،عبدالوحید ،امین بلوچ ،علی احمد کے علاوہ مختلف اداروں کے ٹریڈ یونین کے عہدیدار ان اور محنت کشوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں