عابد علی ایڈووکیٹ انویٹیشن گریٹ سندھ رینجرز و پولیس زندہ باد سائیکل ریس 28اپریل کو ہوگی

جمعرات 25 اپریل 2019 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب ترین سندھ رینجرز و پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گرلز اینڈ بوائز ’’عابد علی ایڈووکیٹ انویٹیشن گریٹ سندھ رینجرز و پولیس زندہ باد سائیکل ریس ‘‘ اتوار 28اپریل کو کریم آباد فیڈرل بی ایریا سے شروع ہوگی۔

یہ بات آج ریس کے چیف آرگنائزر اور کراچی وسندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ یعنی 80فیصد دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر اوربین الاقوامی کرائم ایجنسی کی 70فیصد امن و امان بہترصورتحال کا ایوارڈ ملنے پر اس سائیکل ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹر نیشنل اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ کی سپر ویژن میں یہ سائیکل ریس کریم آباد سے شروع ہوکر عائشہ منزل، واٹر پمپ فیڈر ل بی ایریا، سہراب گوٹھ ،شفیق موڑ، ناگن چورنگی فلائی اوور، یوپی موڑ، نارتھ کراچی اور پاور ہاؤس سے ہوتی ہوئی مندرجہ بالا راستے سے واپس کریم آباد آکر ختم ہوگی۔

سائیکل ریس کے کامیاب ترین انعقاد کیلئے پاکستان رینجرز سندھ ،کراچی آپریشن پولیس، کراچی ٹریفک پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور سائیکلسٹوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔سائیکل ریس میں کراچی پھر سے 60سے زائد تیز رفتار بوائز اینڈ گرلز سائیکلسٹ شرکت کرینگے۔ سائیکل ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں نقد انعامات، گولڈن ٹرافیز ، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں