کراچی، پاکستان رینجرز(سندھ) کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،5ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 جولائی 2019 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بغدادی کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساحل کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلا گروپ)سے ہے۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

سعیدآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان محمد نعمان اور طاہر حسن کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان یاسر خان اور خلیل احمدکو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔درج بالاملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں