ٓسندھ اسمبلی نے ہنگامہ آرائی اورشورشرابے کے دوران کراچی کمیٹی کے خلاف قرارداد منظور کرلی

پیر 16 ستمبر 2019 23:55

Qکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) سندھ اسمبلی نے ہنگامہ آرائی اورشورشرابے کے دوران کراچی کمیٹی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں۔سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں کراچی کمیٹی کے خلاف پیپلزپارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی نے قراداد پیش کی جسے ایوان نے شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی کے دوران متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

جی ڈی اے رکن حسنین مرزا کی تقریر پر پیپلزپارٹی اراکین نشستوں سے کھڑے ہوکر احتجاج کرنے لگے تو اپوزیشن بھی سیخ پائے ہوگئی۔ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے 149کا دفاع کرتے ہوئے نئی صوبہ بنانا کامطالبہ دہرا دیا،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو نقصان پہنچے گا تو وفاق بھی نقصان سے نہیں بچے گا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی نے قرار داد پاکستان منظور کی تھی۔ہم تو سندھو دیش والوں سے لڑتے رہے۔پیپلزپارٹی رہنمافریال تالپور کو آج اسمبلی لایاگیا۔ایوان میں خطاب اور میڈیاسے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی فاورڈ بلاک نہیں بن رہا۔۔آرمی چیف کے عہدی میں توسیع خوش آئند ہے۔۔ امید ہے کے ملک مزید مستحکم ہوگا۔# ً

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں