ملک کی موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اور سینی ٹیشن اسٹاف، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ندیم شیخ

چائنا گورنمنٹ نے چین سے طبی آلات کی بڑی کھیپ پاکستان بھیج دی 5 جہاز تاحال طبی آلات لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں] پاک چائنا فائونڈیشن کا حکومت چین سے اظہار تشکر

منگل 31 مارچ 2020 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) جسٹس ہیلپ لائن و پاکستان چائنا فائونڈیشن کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل، سینی ٹیشن اسٹاف، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ فلاحی اداری سیلانی ٹرسٹ، ایدھی ٹرسٹ، الخدمت، چھیپا اور دیگر ادارے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت چین کی جانب سے طبی آلات کی بڑی کھیپ پاکستان بھیجی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک پانچ جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ چینی ماہرین، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی پاکستان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان چائنا فائونڈیشن چین کی حکومت سے اظہار تشکر کرتی ہے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے جو کہ ہمالیہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کو گھروں میں رہ کر احتیاط کی ضرورت ہے۔

ہائی کورٹ کے حکم پر جیلوں میں اسپرے کروایا جائے گا جبکہ معمولی جرائم میں ملوث 60 سال سے زائدالعمر قیدیوں اور بیمار قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں جسٹس ہیلپ لائن جیل انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے، عدالتوں میں ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہورہی ہے بقایا تمام مقدمات کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ انہوں نے وکلاء حضرات سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اردگرد کے غرباء مساکین، ڈیلی ویجرز پر کام کرنے والے افراد کی مدد کریں اور ان کے گھروں میں عزت نفس کو مجروح کیے بغیر راشن کا انتظام کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں