بہنوئی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سے شہباز اور بزدار کی تعزیت

جمعہ 10 اپریل 2020 13:10

کراچی /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سید مراد علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ مہدی شاہ نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے، وہ چند روز قبل بیرون ملک دورے پر کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔مہدی شاہ تقریبا تین ہفتے سے اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کی حالت دوہفتے سے زیادہ خراب تھی جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔مہدی شاہ 19 گریڈ کے افسر تھے کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی تعینات رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں