مسلم لیگ(ق) کے دور میں میڈیا کو فروغ ملا اور صحافی برسر روزگار ہوئے ،محمد صادق شیخ

جمعرات 2 جولائی 2020 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کی کاوشوں سے ملک بھر میں چینلز کو لائسنز کی فراہمی اور دیگر سہولتوں کیوجہ سے ملک بھر میں لاکھوں صحافی برسرروزگار ہوئے مسلم لیگ (ق) آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا چوتھا ستون اسوقت مشکلات و مسائل کا شکار ہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پریسں کلبز کو گرانٹ دی لیکن لاہور .

کوئٹہ اور اب کراچی پریسں کلب نے انکے چیک واپسں کردیئے صادق شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر کے تمام بڑے ہریسں کلبز کو اعتماد میں لیکر گرانٹ کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے بلخوص کراچی پریسں کلب جس نے جمہوریت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اسکے صدر محمد امتیاز خان فاران . سیکرٹیری ارمان صابر . شعبہ نشرواشاعت عبدالرحمن اور دیگر عہدیداران سے وفاقی حکومت کے نمائندوں نے کراچی پریسں کلب میں دوروں کے موقعوں پر وعدے میڈیا ورکرز کو صحت کارڈ .

اداروں سے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی . سستی رہائشں کی فراہمی کیلئے پاکستان ہاسنگ اسکیم میں شامل کرنے اور صحافیوں کے دیگر مسائل کے حل کے وعدوں اور یقین دیانیوں عملدرآمد و پاسداری کی جائے اور فی الفور گفتدوشنید کے ذریعے صحافیوں کے مسائل حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں صادق شیخ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان . مسلم لیگ کے سربراہ چویدری شجاعت حسین .

مرکزی سیکرٹیری جنرل وفاقی وزیر ہاسنگ طارق پشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا صحافیوں کی فلاح و بہبود انکے مسائل کے حل اپناکردار ادا کریں تاکہ انکی دادرسی ہوسکے صادق شیخ نے کہا کہ اس حوالے مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن بہت جلد اسلام آباد جائیں گے پارٹی اور وفاقی حکومت سے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت کرینگے�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں