ا* کراچی کی عوام کے الیکٹرک سے کوئی امید نہ رکھے ، سردار عبدالرحیم

پیر 10 اگست 2020 10:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) کراچی کی عوام کے الیکٹرک سے کوئی امید نہ رکھے کیونکہ کے الیکٹرک کے پاس بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے گورنر ہائوس میں منقعدہ اجلاس کے بعد بات کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خاص شہزاد قمر کے علاؤہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے سردار عبدالرحیم، نند کمار گوکلانی، شہریار خان مہر اور عبدالکریم شیخ شامل تھے۔

اجلاس کے بعد کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کے الیکٹرک نے انفرااسٹرکچر پر جو خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا ،انہوں نے مزید کہا کے الیکٹرک کے نمائندوں نے میٹنگ میں مسئلے کا حل بتانے کے بجائے الجھنے پیدا کیی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کا پروگرام رکھتی ہے، دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشوروں کے بعد بھرپور احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،انہوں کارکنوں کو ہدایت کی کے وہ کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

وفد نے مطالبہ کیا کے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے معصوم بچے جواد احمد سمیت ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جن کا مقدمہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے، اور کے الیکٹرک نے بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لیے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے جو وعدہ کیاتھا وہ جلد پورا کیا جائے۔ سردار رحیم نے کے الیکٹرک کی جانب سے اضافی بلوں اور عوام کی طرف سے شکایت پر کے الیکٹرک کے عملے کی بدتمیزی اور عدم توجہ کی بھی بھر پور مذمت کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں