) حکومت فرقہ واریت کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے، ریاست تمام مکاتب فکر کے ساتھ یکساں سلوک کرے، مفتی محمد یوسف قصوری

اتوار 27 ستمبر 2020 21:40

vکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر اور اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے سرپرست مفتی محمد یوسف قصوری نے کہا ہے کہ حکومت فرقہ واریت کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے، ریاست تمام مکاتب فکر کے ساتھ یکساں سلوک کرے، فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ریاست کی سہولت کاری قبول نہیں۔ وہ گذشتہ روز مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں اہل حدیث جماعتوں اور اداروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اہل حدیث ایکشن کمیٹی‘‘ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں ڈاکٹر خلیل الرحمن لکھوی، مولانا ضیائ الرحمن مدنی، مولانا داؤد شاکر مولانا افضل سردار، قاری عبد الرحیم کلیم، مولانا ابراہیم طارق، سید عامر نجیب، مولانا یوسف کاظم، مولانا احسن سلفی، شیخ ارشد علی، محمد اشرف قریشی، ڈاکٹر فیض الابرار صدیقی، رانا عبد العلیم خان، مولانا عقیل الرحمن اصلاحی، مولانا نعمان اصغر، مولانا زبیر عباسی، شیخ محب اللہ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار اور دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دفاع صحابہؓ کے سلسلے میں گلشن اقبال، ناظم آباد، لیاری، لانڈھی اور منظور کالونی میں مشترکہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اہل حدیث ایکشن کمیٹی کو منظم اور موثر کرنے کے لئے تعلقات عامہ، سیکیورٹی، رابطہ اور میڈیا کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اجلاس میں ایکشن کمیٹی کو وسعت دینے اور مزید جماعتوں اور اداروں کو اس میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی یوسف قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ہم اس ملک میں شعائر اسلام کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرائ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش بے نقاب کرتے ہیں اور کہتے ہیں انڈین ایجنسی ’’را‘‘ ملک میں فساد پھیلانا چاہتی ہے تا حال حکومت ان عناصر کو لگام نہیں دے سکی جو اعلانیہ فرقہ واریت پھیلا کر دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں