بلاول بھٹو زرداری کی کارکنان کو ملتان پہنچنے کی ہدایت

اتوار 29 نومبر 2020 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو ملتان پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان قاسم باغ میں پولیس کے ساتھ پی پی کارکنان کی جھڑپ کے بعد رہنماؤں اور جیالوں کی گرفتاریوں سے پیدا شدہ سیاسی صورت حال میں بلاول بھٹو نے کارکنان کے ساتھ پارٹی کی قیادت کو بھی ملتان پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ملتان پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس رکاوٹ بنی تو پی ڈی ایم کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں