گیس کی مسلسل بندش کے خلاف لیاری کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

پیر 18 جنوری 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) گیس کی مسلسل بندش کے خلاف لیاری کے شہری سڑکوں پر نکل آئے،چیل چوک پر جمعیت علمائے اسلام یوسی 14 کے امیر محمد علی بلوچ کی سرپرستی میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع جنوبی کے امیر شیخ ا لحدیث مولانا نورالحق ،پی ایس 108کے سرپرست قاری اللہ وسایا،نائب امیر حاجی یوسف اور قائم مقام جنرل سیکرٹری مولانا محمد ضیاء الحق اور یوسی 15سے بھائی عبدالحفیظ بھائی، شعیب بھائی، سعد ،یوسی 12 کے جنرل سیکرٹری بھائی خلیل اپنے ساتھیوں سمیت شریک ہوئے، شہری تنظیم پاکستان ضلع جنوبی کے صدر بھائی سہیل ، منصور صدیق،سر عبدالماجداور شیراز نے شرکت کی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی جنہوں نے گیس بحران، بجلی لوڈشیڈنگ، بجلی اور گیس کے نرخوں کے خلاف مذمتی کتبے اٴْٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ ا لحدیث مولانا نورالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کے بعد گیس کے بحران نے زندگی کا پہیہ جام کر دیاہے،لیاری کے عوام بد ترین گیس بحران سے بھی دو چار ہیں، اس وقت لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور عوام سردی میں بھوکے پیاسے ٹھٹھر رہے ہیں، عوام سراپا احتجاج ہیں، حکمران خدا کا خوف کریں ،مخلوق خدا کو تنگ کرنا چھوڑ دیں اور گھریلو صادرفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں