حکومت کاساتھ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں،اس وقت ہمارے امیدوار حفیظ شیخ ہیں،خالدمقبول صدیقی

پیر 1 مارچ 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت کی اتحادی ہے لہذا ساتھ نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ظہرانے میں شرکت مصروفیت کے سبب نہیں کی تاہم پی ٹی آئی ااور یم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی غلط جگہ غلط لوگوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار اس وقت عبدالحفیظ شیخ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ حکومت نے ان کی پارٹی کے مطالبات پر کچھ اقدامات کیے تو ہیں تاہم جب اطمینان اس وقت ہوگا جب وہ اقدامات نظر آئیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں