فیسوں میں من مانا اضافہ کر کے سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ صوبے کے طالب علموں کے لئے حصول علم کے دروازے بند کرنا چاہتی ہے،یاسرعدیل شیخ

کورونا کی معاشی تباہ کاریوں سے ناواقف سندھ یونیورسٹی کے کرتا دھرتا تعلیم کو کاروبار بنا رہے ہیں راتوں رات فیسوں میں تیس فیصد اضافہ سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے،صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ

جمعہ 25 جون 2021 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن(ن) سندھ کے رہنما عبد القدوس بلو، ایم ایس ایف (ن)حیدرآباد کے صدر جہانزیب پٹھان ، شکیل اندھڑ اور طفیل اند ھڑ نے جامعہ سندھ کی انتظامیہ کی طرف یونیورسٹی فیسوں میں اچانک 30 فیصد اضافے کو سندھ کے نوجوانوں کا تعلیمی قتل قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کے طالب علموں کی داخلہ، ٹیوشن اور ہاسٹل فیسوں میں کیے گئے اضافے کو فی الفور واپس لیا جائی․ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسوں میں من مانا اضافہ کر کے سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ صوبے کے طالب علموں کے لئے حصول علم کے دروازے بند کرنا چاہتی ہی․ کورونا کی معاشی تباہ کاریوں سے ناواقف سندھ یونیورسٹی کے کرتا دھرتا تعلیم کو کاروبار بنا رہے ہیں راتوں رات فیسوں میں تیس فیصد اضافہ سندھ کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہی․ وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کو واپس کروائیں․ جامعہ سندھ کی انتظامی کورونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تباہ حال معاشی حالات میں طلبہ و طالبات کو رعایات دینے کی بجائے صوبے کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے کے راستے پر چل نکلی ہی․ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کی قیادت جامعہ سندھ کی انتظامیہ کے فیصلوں کی مخالفت کرتی ہے اور اپیل کرتی ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کی خاطر اپنے فیصلے واپس لیں اور فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے کر جامعہ سندھ کے طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں؂ ایم ایس ایف (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ مرکزی صدر رانا محمد ارشد صاحب کو بھی جامعہ سندھ کی انتظامیہ کے علم دشمن فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا اگر جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے فیسوں میں کیا گیا ظالمانہ اظافہ واپس نہ لیا تو صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی اور کراچی ڈویژن کے صدر سردار سہیل کے ساتھ سندھ یونیورسٹی کی انتطامیہ کے فیصلوں کے بارے میں صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی وزیر اعلی سے ملاقات کرکے انہیں طلبہ و طالبات میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں