منگھوپیر میں جماعت اسلامی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ شہر میں ایک بار پھر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش ہے، حسین محنتی

منگل 27 جولائی 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے منگھوپیر کے علاقے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء اسحاق خان کے بیٹے محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے شہر میں ایک بار پھر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش قرار اور مطالبہ کیا کہ ملوث ملزمان کوعبرت ناک سزا اور علاقے میں امن وامان بحال کرکے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور دارالخلافہ کراچی میں دن دہاڑے لوگوں کا قتل اور جرائم ولوٹ مار میں اضافہ کراچی آپریشن کو سبوتاژاور امن وامان کی قیام کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔صوبائی امیر نے زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے منگھوپیر واقعہ کا نوٹس امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والے شہروملک دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے، انہوں نے شہید کارکن محمد علی کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور واقعے میں زخمی مرحوم کے باپ اسحاق خان اور چچا سراج الدین کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں