عوام بنا کسی خو ف کے کرونا سے بچائو کی ویکیسن لگوائیں،ایاز میمن موتی والا

کراچی میں انڈین ڈیلٹا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ،صدرتاجر الائنس

جمعرات 29 جولائی 2021 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین ایازمیمن موتی والا نے کہا ہے کہ کروناوائرس سے بچائو کی ویکیسن سے متعلق عوام میں خوف پیدا کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ، تاجر الائنس ویکیسن لگوانے کے حوالے سے شہر قائد میں آگاہی مہم چلائے گی عوام بنا کسی خوف کے ویکیسن لگوائیں، کرونا سے بچائو کے لیئے سماجی فاصلہ اور ویکیسن ہی بہتر اور موثر راستہ ہے، ان خیالات کاا ظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے شروع دن سے ہی بہت سے سازشی نظریات اورافواہیں گردش کر رہی ہیں کرونا وائرس کے حوالے سے پھیلایا جانے والا خوف وہرا س غیر ضروری ہے، عمومی طور پریہ تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ جو انسان کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے وہ مراجائے گا جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے کرونا وائرس کے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ، انہوںنے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کا موثر طریقہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہے جب عوام ماسک ، گلوز، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر پر سختی اور سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے لگیں گے تو کرونا کے پھیلائو میں نمایاں کمی آئے گی اور کرونا وائرس جیسی وبائی بیماری کے پھیلائو کو روکنا ہی اس سے نجات کا واحد آسان حل ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں انڈین ڈیلٹا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے یہ بھی کرونا وائرس کی ایک قسم ہے جو اس وقت تیزی سے پھیل رہی ہے ڈیلٹا وائرس نے انڈیا میں تباہی مچا دی ہے اور انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اموات کی تعدا د میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اگر ہم نے احتیاط نہ برتی اور حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہمیں بھی اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کرونا وائرس سے بچائو کی ویکیسن بھی لگوائیں اور مکمل احتیاط کریں کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ابھی تک وہ جدید طبی سہولیات نہیں ہیں جو دیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاس ہیں اگر وہ لوگ اس وبائی امراض سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں تو ہمارا حال نہ جانے کیا ہوا اس لیئے پوری قوم اپنے لیئے اور دوسروں کی زندگیوں کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں