صوبے کا مطالبہ آئینی حق ہے اسکو غدار کہنے والے سب سے بڑی غداری کے مرتکب ہیں یہ جرم نہیں ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

نظریاتی رد عمل سب سے زیادہ حب الوطنی پر مشتمل رہاہے آج پاکستان کی معیشت آپکی حب الوطنی پر ٹکی ہوئی ہے،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان پاکستان میں سب سے زیادہ مضبوط حق انہیں لوگوں کا ہے جو ہندستان سے ہجرت کر کے اپنے گھر کا پتہ ساتھ لائے ہیں پیپلز پارٹی نے جو بلدیاتی ترمیم کی ہے اس سے الیکشن میں بھی مشکلات پیش آئینگی اور مزید حالات خراب ہونگے،وسیم اختر گریجویٹ فورم کامقصد اپنی قوم کے پڑھے لوگ کو متحدکرکے ارباب اختیار کو یہ ثابت کرنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ اسکے پڑے لکھے افراد ہیں،عبداقادر خانزادہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ،ڈپٹی کنوینرو اراکین کا حیدرآباد میں اربن گریجوئیٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

اتوار 28 نومبر 2021 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) اس قوم کے نوجوانوں نے اپنی جدوجہد کے ابتدائی سال یہ بتانے میں گزاردیے کہ آپ مہاجر ہیںاگر پاکستان کی زمین پر سب سے مضبوط حق ہے تو انہی لوگوں کا ہے جو ہندوستان سے ہجرت کرکے اپنے گھر کا پتہ ساتھ لائے آپ کی زبان نہ ہوتی تو پاکستان گونگا رہ جاتا۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں اربن گریجویٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کرا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارا نظریاتی رد عمل سب سے زیادہ حب الوطنی پر مشتمل رہاہے آج پاکستان کی معیشت آپکی حب الوطنی پر ٹکی ہوئی ہے حب الوطن اور وی آئی پی وہ کہلاتا ہے جو ٹیکس دیتا ہے آج ہم خود طاقت باہر سے تلاش کررہے ہیں کبھی اسٹیبلشمنٹ میں کبھی حکمرانوں میں،92 کے آپریشن میں پتہ چلا کہ ہمارے ٹارچر سیل بھی ہیں خود میرے کمرے سے ٹارچر سیل نکلا تھاہمیں جلاوطن ہونا پڑا، جیلوں میں گئے، روپوش ہوئے ہمارا یہ قصور تھا کہ ایوانوں میں غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو جاگیرداروں کے خلاف بھیجاکراچی میں آپریشن اسلئے ہوا کہ ترقی تھی امن تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جس سنجیدگی کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان نے حیدرآباد یونیورسٹی کے تین سالوں کے لیے کوشش کی اتنا تیس سالوں میں کرتے تو کئی یونیورسٹیاں بن جاتیںحیدرآباد میں وفاق کی یہ پہلی یونیورسٹی بن رہی ہے آخری نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ صوبے کا مطالبہ آئینی حق ہے اسکو غدار کہنے والے سب سے بڑی غداری کے مرتکب ہیں صوبے کا مطالبہ کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے یہ جرم نہیں ہے ۔

اچھا وقت آپکی جانب بڑھ رہا ہے آپکو اسکی تیاری کرنا چائیے کراچی میں ہم یہ حوصلہ دلارہے ہیں آپکے پاس یہ حوصلہ ہے کسی بھی جماعت کی ملک سے باہر اتنی مضبوط تنظیمی سازی تھی نا ہے پاکستان کا فخر آپ سے شروع اور آپ پر ختم ہوتا ہے آپکے حوصلے توڑنے کے آخری ادوار چل رہے ہیں ایم کیو ایم وہ طاقت ہے جتنا دباتے ہیں اتنی تیزی سے ابھرتی ہے آپ کے بغیر اس وطن کا گزارا نہیں آپ بنانے والے ہیںپاکستان میں سب سے زیادہ مضبوط حق انہیں لوگوں کا ہے جو ہندستان سے ہجرت کر کے اپنے گھر کا پتہ ساتھ لائے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ جو موجودہ صورتحال ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے گریجویٹ فورم کو فعال کرنے کی بہت ضرورت ہے پڑھا لکھا طبقہ چاہے کوئی بھی زبان بولتا ہے اس فورم پر کام کرے پیپلز پارٹی نے پچھلے 13سال میں ہر محکمے کو تباہی کے طرف دھکیل دیا ہے اگر اب سندھ حکومت کراچی اور حیدرآبادکو تباہی کی طرف دھکیلے گی تو ہم دیوار بن کر ان کے سامنے کھڑے ہونگے۔

پیپلز پارٹی نے جو بلدیاتی ترمیم کی ہے اس سے الیکشن میں بھی مشکلات پیش آئینگی اور مزید حالات خراب ہونگے اور اب جو بلدیاتی منتخب نمائندے آئینگے وہ کمزور ہوجائینگے۔ اس ترمیم کے حوالے سے ہم کورٹ بھی جارہے ہیں احتجاج بھی کرینگے پوری اپوزیشن اس بل پر یک زبان ہے وسیم اختر نے مزید کہا کہ نسلہ ٹاور پر جہاں جہاں آواز بلند کرسکتے تھے بلند کی اور سندھ حکومت کی ذمہ داری لگائی جائے کہ نسلہ ٹاور کے لوگوں کو متبادل دیںجب بحریہ کو ریگولرائز کیا گیا تو نسلہ کو کیوں نہیں اسلام آباد میں قانون کچھ اور کراچی میں کچھ اور ہے معزز سپریم کورٹ کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چائیے سندھ حکومت نے ہزاروں اسکول بند کردیے ہیںاگر تعلیم کا موازنہ کریں تو بلوچستان اور کے پی کے بھی ہم سے آگے جارہا ہے ہم پنجاب سے بھی آگے تھے ۔

کراچی میں نجی اسکولز نے سہارا دیا ہوا ہے گورنمنٹ کی پالیسی نہیں حکومت سندھ کی تعلیم کے خلاف پالیسی ہے، ان مسائل پر احتجاج کیا جائے اور کورٹ میں جنہیں لایا جاسکتا ہے لائیں۔رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ فورم کامقصد اپنی قوم کے پڑھے لوگ کو متحدکرکے ارباب اختیار کو یہ ثابت کرنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ اسکے پڑے لکھے افراد ہیںآج پھر ہمیں اپنے اتحاد کو مزید متحد کرنا ہے۔

اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین ،مسعود محمود،عبدالوسیم ،سلیم احمد صدیقی،جاوید حنیف،سہیل مشہدی،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج سلیم رزاق واراکین ڈسڑکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین، حق پرست اراکین اسمبلی صابر حسین قائم خانی،راشد خلجی،ناصر حسین قریشی،ندیم صدیقی سمیت حیدر شہر کے دانشوار،صحافی ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں