سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدہ شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے گمشدہ شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سینٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سینٹرل جیل سے قیدی لاپتہ ہوجائے افسوس ناک عمل ہے۔ عدالت نے گمشدہ کیس میں حسن سہتو سمیت دیگر اہلکاروں کو چالان کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کی بیان کی روشنی میں جیل انتظامیہ کو چالان کیا جائے۔ پولیس مکمل آزاد اور بااختیار ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ایس ایس پی سے مکالمہ میں کہا کہ عدالت نے 15 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے گمشدہ شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں