پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر احتجاج کا فیصلہ

مارچ کو روکنے کی کوشش جمہوریت کا قتل عام کرنے کے مترادف ہوگا، بلال غفار

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر احتجاج کرنے کا فیصلہ،عوامی اجتماع میں اسلام آباد لانگ مارچ کی سرگرمیاں براہ راست اسکرین پر دکھائی جائیں گی پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کراچی میں لانگ مارچ کے اجتماع کی قیادت کریں گے بلال غفار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں اسلام آباد میں پانچ لانگ مارچ آئے جنہیں نہیں روکا گیا25 مئی کو عمران خان کا لانگ مارچ جمہوری اور جائز ہے پاکستان کے عوام رجیم چینج آپریشن کو کسی قیمت پر قبول نہیں کررہے احتجاج پبلک کا آئینی حق ہے لانگ مارچ کیلئے کراچی میں بھی عوامی احتجاج کیا جائیگا کراچی کے شہری اس انقلاب کا حصہ بننے جوق در جوق شریک ہوں مارچ کو روکنے کی کوشش جمہوریت کا قتل عام کرنے کے مترادف ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں