کسی بھی ایس ایچ او کے علاقے میں آرگنائزر کرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،ایس ایس پی ویسٹ

منگل 19 مارچ 2024 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بھگٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی ایس ایچ او کے علاقے میں آرگنائزر کرائم مثلا منشیات، گٹکا ماوا، اسمگلنگ اور لینڈ گریبنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوںنے منگل کو ضلع ویسٹ آفس میں تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ضلع ویسٹ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ریڈر ویسٹ اور دیگر برانچ انچارجز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ نے بعد تعارف اجلاس میں شامل تمام افسران کو افسران بالا کے احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے ان پر سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایس ایچ او کے علاقے میں آرگنائزر کرائم مثلا منشیات، گٹکا ماوا، اسمگلنگ اور لینڈ گریبنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے پیٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں تاکہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکے۔اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت رپیٹڈ آفینڈر کے خلاف بھی حکمت عملی بنا کر کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں