وزیراعلی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم کی زیر صدارت محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کچی آبادی کااجلاس

پیر 29 اپریل 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو سٹاک، فشریز، ہیومن سیٹلمنٹ، سپیشل ڈویلپمنٹ اور سوشل ہائوسنگ سید نجمی عالم کی زیر صدارت محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی (کچی آبادی)کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کچی آبادی نے مشیر نجمی عالم کو محکمہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔مشیر نجمی عالم نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وصولی سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے تمام افسران کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی جی کچی آبادی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ہمارا وصولی کا سالانہ ٹارگٹ 26کروڑ روپے ہے جس میں سے ابھی تک 50فیصد بھی وصولی نہیں کرپائے ،صرف 11کروڑ روپے وصولی ہوئی ہے، جس پر مشیر نجمی عالم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 15مئی کی ڈیڈ لائین دی اور کہا کہ مقررہ ڈیڈلائین کے بعد تعینات کوئی بھی افسر ٹارگٹ مکمل کرنے میں ناکام رہا تو وہ خود کو میری طرف سے ٹرانسفر سمجھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی محمد ندیم سمیت تمام ڈائریکٹرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں