حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فل فور ختم کروائے،رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک

متعلقہ محکمہ بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑنے کے بجائے بل ادا کرنے والوں کو سزائیں دے رہا ہے،رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک

پیر 29 اپریل 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ شدید گرمی میں بھی متعلقہ محکمہ 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے۔حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فل فور ختم کروائے،شدید گرمی اور لائٹ نہ ہونے کے باعث گھروں میں بچوں،بزرگ اور خواتین کا برا حال ہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری افراد کا کام ٹھپ ہو گیا ہے۔

اگر جنریٹر چلاتے ہیں تو فیول اتنا مہنگا پڑتا ہے کہ جتنا کماتے نہیں ہیں اس سے زیادہ فیول کی مد میں لگ جاتا ہے۔متعلقہ محکمہ بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑنے کے بجائے بل ادا کرنے والوں کو سزائیں دے رہا ہے۔اور بلنگ کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہو گیا ہے۔جب اتنی لمبی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو بلبے کا مانا چاہیے مگر بل جو ہے پورے مہینے کا بجٹ اٹ کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی پاکستان سنی تحریک نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی نمائندوں کے پاس جب شہری شکایت لے کر جاتے ہیں تو وہ بھی ادارے کے آگے اپنی بے بسی ظاہر کر دیتے ہیں۔شہری متعلقہ محکمہ کے پاس جب اوور بلنگ کی شکایت کرنے جاتے ہیں تو مطالعے کا محکمہ کا عملہ کہتا ہے بل تو بھرنا پڑے گا قسطیں کروا لیں۔ایسا لگ رہا ہے جیسے شہریوں کے سر پر کے الیکٹرک کے محکمے کو زبردستی مسلط کیا گیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے جسے چاہے جتنا بل بھیجا ہے اسے وہ بھرنا پڑے گا۔اب تو شہریوں احتجاج کا بھی حق چھین لیا گیا ہے اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تو اگلے مہینے اس کا بل ڈبل آ جاتا ہے۔پاکستان سنی تحریک متعلقہ محکمے اور اعلی افسران سے اپیل کرتی ہے کہ فوری طور پر شہریوں کے اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں