کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ،18 لاکھ بچوںکوقطرے پلائے جائیں گے

پیر 29 اپریل 2024 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، انہوں نے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈی سی ساؤتھ الطاف ساریو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، پولیو فری معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کی جہاں تک مجھے اطلاعات ہیں وہاں مریض دور سے آتے ہیں،وہاں جو سہولتیں موجود نہیں اس کا علم مجھے نہیں،مجھے یہی اطلاعات ہیں کہ جناح اسپتال کی صورتحال ٹھیک ہے،میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں ای سی جی مشینز اگر خراب ہیں تو سامنے ہی این آئی سی وی ڈی موجود ہے، پھر بھی ہیلتھ سیکرٹری سے بات کروں گا کہ وہ اس معاملے کو چیک کریں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، لوگوں سے گزارش ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات نہ لگائیں، پتھارے داروں سے خریداری نہ کریں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام اپنی آسانی دیکھتے ہوئے ٹھیلوں سے خریداری کرتے ہیں، پتھاریمافیا کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور پتھارے دوبارہ قائم ہوجاتے ہیں۔ یہ مسئلہ پورے شہر کا ہے کسی ایک علاقے کا نہیں ہے، انتظامیہ کی مدد کریں عوام ساتھ دیں گے تو بہتر ہوجائے گا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں